339

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا میں آنے والی خبرو ں ” غذر میں غیر ملکیوں کا داخلہ بند، این او سی کی شرط لگادی”

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا میں آنے والی خبرو ں ” غذر میں غیر ملکیوں کا داخلہ بند، این او سی کی شرط لگادی” گلگت شہر کی سڑکوں کی میٹلنگ کا کام ناقص ہونے لگااور ڈاکٹروں کے تبادلے سے خپلو ہسپتال کے مریض پریشان”کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کی غذر داخلے بند نہیں اگر کوئی واقع ہوا ہے اسکی تحقیقات کریں۔

وزیراعلیٰ نے گلگت شہر کی سڑکوں کی میٹلنگ کے کام ناقص ہونے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایکسین کو فوری طور پر سائیڈ وزٹ کرنے اور میٹلنگ کے کام کی میعار کو یقینی بنانے کے احکامات دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ڈایریکٹر ہیلتھ بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ خپلو ہسپتال کے حوالے سے شائع خبر کی تحقیقات کر کے مسئلے کو حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں