295

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں بھٹو خاندان میں ہر فرد نے جمہوریت کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے: سابق وزیر اعلیٰ سیدمہدی شاہ

سکردو( ایس ایس ناصری سے) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق وزیر اعلیٰ سیدمہدی شاہ نے شہید نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں بھٹو خاندان میں ہر فرد نے جمہوریت کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ضلع سکردو حلقہ ایک سے الیکشن 2020 کاٹکٹ کا امید وارہوں میرے مخالفین ہوٹلوں میں اپنی محفلوں میں یہ چمہ گویاں کر رہے ہیں کہ مہدی شاہ الیکشن میں حصہ نہیں لے گا ایسے تمام افراد کو میں باور کروانا چاہتا ہوں کہ میں بھر پور طریقے سے الیکشن لڑونگا ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کا گڑھ ہے

انہی لوگوں نے ہی سب سے زیادہ پیپلز پارٹی سے فائیدہ حاصل کیا ہے انہی لوگوں کا بنی گالہ میں کوٹھیاں ہیں اب بھی وہ لوگ زرادری کی دی گاڑی استعمال کرتے ہیں

اگر پیپلز پارٹی کرپٹ ترین پارٹی ہے تو یہ لوگ سب سے زیادہ کرپٹ ہیں کیونکہ انہی لوگوں نے پیپلز پارٹی کے دور میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کے لئے ہاتھ پاوں مارے جب پیپلز پارٹی نے ایسے لوگوں کو ٹھکرایا تو اب وہ دوسری پارٹیوں میں جا کر پیپلز پارٹی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں میں گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ رہا ہوں لیکن میرا اسلام آباد میں کوئی زاتی گھر تک نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ جس کا بھی جعفرنام ہوتا ہے اس کی مثال میر جعفر جیسی ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی لوگوں سے ہی احتساب لیا جاتا ہے کیا یہ انصاف ہے کسی ریٹائیرڈ فوجی جرنل سے احتساب کیوں نہیں لیا جا رہا ہے کوئی بھی ریٹائیرڈ جرنل ریٹائیرڈ منٹ کے بعد پاکستان میں نہیں رہتا باہر کے ممالک میں ان کی کوٹھیاں ہیں دنیا کی جائیدادیں ہیں نہ ہی کسی ریٹائرڈ جسٹس یا ان کی اولاد سے احتساب لیا جاتا ہے صرف سیاسی شخصیات سے ہی احتساب لینا نا انصافی ہے قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے انہوں نے کہا اس بار پیپلز پارٹی میں یاری دوستی والا سلسلہ نہیں چلے گا بلکہ حقیقی جیالوں کو ہی اہمت دی جائے گی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کے لئے میں نے کہا تھا کہ ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ نہ دیا جائے بلکہ چائینیز کمپنی کو ٹھیکہ دیا اب کہتے ہیں کہ روڈ صحیح نہیں بنا میں شروع سے ہی اسی لئے ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دینے کے خلاف تھا انہوں نے کہا کہ کچھ مذہبی لوگ ٹائم ٹائم پر آئی ایس آئی کے دفتر جا کر ملتے ہیں میں کبھی اپنے دور میں ان کے دفتر نہیں گیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ میں 2015 میں لوڈ شیڈینگ کے خاتمے کے لئے سو دن مانگے تھے لیکن پانچ سال پورا ہوا ھالات بہتر ہونے کے بجائے دن بہ دن لوڈ شیڈینگ میں اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے کہا ہے سینئر وزیر سکمیدان کو اپنا گھر کہتا ہے لیکن اس گھر کی یہ حالت ہے کہ سکردو میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈینگ بھی سکمیدان میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب الیکشن کے لئے جدو جہد کریں گے ہ میں آپس میں متفق ہو کر کام کرنا ہوگا اور آنے والے الیکشن میں ہمارے مخلافین کو بھر پور جواب دینا ہوگا جس کے لئے تمام ذیلی تنظیموں کو ملکر جدو جہد کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں