311

سکردو: بلتستان یونیورسٹی کی دوسری کانویکیشن

سکردو: (ایس ایس ناصری سے)بلتستان یونیورسٹی کی دوسری کانویکیشن میں 90سے زائد فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیے اس موقع پر اپنے اپنے شعبوں میں بہتریں کارکردگی دکھانے والے طلباءکو گولڈمیڈل اور سلور میڈل سے نوازے اس موقع پر خطاب کرتء ہوئے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نوزائیدہ یونیورسٹی نے کم عرصے میں ایک معیاری تعلیم سے طلباء کو منور کرنے میں ملک کے دیگر بڑی جامعات سے پیچھے نہیں رہی آج ان خوش قسمت طلباء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنکو اسناد سے نوازے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کے مشکور ہوں کہ انہوں نے اس ادارے کو ترجیح دیتے ہوئے اس کی دوسری کانویکشن میں بحیثت مہمان خصوصی شرکت کی اس ادارے کی ترقی اور استحکام میں فورس کمانڈر کی خدمات قابل ستائش ہے

انہوں نے ہر وقت اس ادارے کو ترجیح دیتے ہوئے اس کی فعالیت اورقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلے دن رات ہماری آواز پر لبیک کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں