Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

رہبر کمیٹی نے دھرنا اور مارچ جاری رکھنے اور حکومت پر دباؤ بڑھادینے کا فیصلہ کیا ہے

Daily Rehbar نومبر 7, 2019
4bsn37baddd7981j0z5_800C450

پاکستان میں آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے بنائی جانے والی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے دھرنا اور مارچ جاری رکھنے اور حکومت پر دباؤ بڑھادینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے تعلق سے حزب اختلاف کی جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ رہبر کمیٹی کے فیصلے سے ہٹ کے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے بارے میں ہر فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی سے باہر اس تعلق سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے لئے قائم کی جانے والی اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ: دو دن میں نیا رخ اختیار کرلےگا۔اسی کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ چاہے مہینہ لگ جائے لیکن وہ اور پارٹی کے کارکن اپنے قائدین کے حکم پر یہاں بیٹھے رہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔انھوں نے کہا تھا کہ ملک کو بچانے کے لئے بقول ان کے موجودہ حکمرانوں کو ہٹانا ہی ہوگا اور انھیں اقتدار میں رہنے کے لئے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا ۔

دوسری جانب جمعیت علمائےاسلام ف کے ایک رہنما مفتی کفایت اللّٰہ نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللّٰہ نے کہا کہ احتجاج کو ملک بھر میں پھیلانے کے لئے ان کے سامنے مختلف راستے موجود ہیں ۔ادھر جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے گوجرانوالا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی صورت میں بہت بڑا مجمع موجود ہے ۔ انھوں نے نو نومبر کو کرتار پور راہداری کے افتتاح کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کون جانتا ہے کہ نو نومبر تک حکومت باقی رہے گی یا نہیں ؟ان کا کہنا تھا کہ ملک ایسے معاشی بحران سے دوچار ہے کہ حکمرانوں کو ووٹ دینے، ان کی حمایت کرنے اور انہیں اقتدار تک پہنچانے والے بھی پریشان ہیں ۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پچھلی پوسٹ
Next: الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو آینی حقوو کی خوشخبری ملے گی صوبایی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات عالم نور حیدر

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.