Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی:علامہ ناصر عباس جعفری‎

Daily Rehbar فروری 4, 2020
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام سے حق آزادی کوئی نہیں چھین سکتا۔اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے شہریوں پر بھارت کاریاستی جبر اس کی نام نہاد جمہوریت کے کھوکھلا پن کی دلیل ہے۔ حریت وہ جذبہ ہے جسے طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ بھارت میں زور پکڑتی ہوئی علحیدگی پسند تحریکیں ہندوستان کی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف شدید عوامی ردعمل کا اظہارہے جس کے نتائج بھارتی ریاست کے ٹکروں کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط کے خلاف پوری دنیا میں آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔مسلہ کشمیر کو دو ریاستوں کے زمینی تنازعے کے نام دے کر غیر جانبداری کا راگ الاپنے والی عالم قوتوں نے بھی اپنا سکوت توڑ کر کشمیریوں کی حمایت میں بولنا شروع کر دیا ہے۔تحریک آزادی کشمیر پوری تیزی کے ساتھ کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان کے ہر شہری کا کشمیری عوام سے مضبوط رشتہ ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت اس میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی۔اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو کچلنے کی بھارتی سوچ سوائے خام خیالی کے اور کچھ نہیں۔آج پورے ہندوستان کی سالمیت لامحدود خطرات میں جھکڑی ہوئی ہے جس کا بنیادی سبب ہندوستانی وزیر اعظم موودی کی غیر دانشمندانہ و غیر جمہوری اقدامات ہیں۔۔بھارت کی جغرافیائی تبدیلی ایک اٹل حقیقت بن چکی ہے جو اس ریاست کے ٹکروں کی شکل میں سامنے آئے گ

ی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ پاکستانی حکومت عالمی فورمز پرٹھوس اور اصولی موقف کے ساتھ کشمیری عوام کے حقوق کا دفاع کرے اور اقوام عالم کو یہ باور کرائے کہ کشمیر کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری عوام کے پاس ہے اسے طاقت یا جبر کے ذریعے حل کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور تجدید عہد کے لیے مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی۔اس موقعہ پر مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں بھی تقریبات کا انعقاد ہو گا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر جوش آنداز میں منانے کی تیاری مکمل
Next: نگر: اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نگر حسین شاہ کی زیر صدارت آج اے سی آفس نگر میں پرائس کنٹرول میٹنگ منعقد ہوئی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.