298

ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش۔۔۔ روسی صدر کے اہم بیان کی تفصیلات آگئیں

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ علاقے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے، تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں ایران سمیت کئی ممالک کے سفیروں کی اسناد تقرری وصول کیں۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے دہشتگردی کے مقابلے میں ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

روسی صدر نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ روس، ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے اور دنیا کے ثبات و استحکام کے لئے اس بین الاقوامی سمجھوتے کو نہایت اہم سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ 21جنوری 2020 کو ایران نے جوہری عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی، ایران ایٹمی معاہدے کے یورپی فریقین تنازع سلامتی کونسل میں لے کر گئے تو اقدام کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایسا ہوا تو ایران جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں