262

سکردو، انٹرنیٹ کی ناقص سروس سے صارفین مشکلات سے دوچار

انٹرنیٹ سروس کی بندش روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ ایک گھنٹہ انٹرنیٹ دے کے پورے مہینے کا بل وصول کر رہے ہیں

سکردو (پ ر)رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خا ن نے کہا ہے کہ سکردو میں انٹرنیٹ سروس کی بندش روز کا معمول بن چکا ہے ایک گھنٹہ انٹرنیٹ دے کے پورے مہینے کا بل وصول کر رہے ہیں یہ صارفین کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے مارچ سے سیاحوں کی بھی آمد شروع ہو جائے گی اور انٹرنیٹ کی اس طرح کی سروس ان سیاحوں کے لیے عذاب بن جائے گا اگر ایس سی او کے پاس بہتر سروس مہیا نہیں کر سکتے ہیں تو چھوڑ دیں کسی اور ادارے کو زمہ داری سونپ دیں جو صارفین کو اس عذاب سے نکالے اور اس جدید دور کے مطابق سروس فراہم کریں پورا پورا دن انٹرنیٹ سروس بن ہوتی ہے اور ہر ماہ کے دس تاریخ کو نیٹ بن کردی جاتی ہے ایس سی او کو چاہیے جتنے گھنٹے آپ نیٹ آن رکھتے ہیں صرف انہی گھنٹوں کے پیسے لیا کریں پورے مہینے کا پیمنٹ لینا صارفین کے ساتھ ظلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں