281

تسرسے نادراآفس ختم سامان سکردومنتقل,عوام کومشکلات کاسامنا

حکام عوامی مشکلات کے پیش نظرآفس دوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں, اہل علاقہ کامطالبہ
شگر(ممتازشگری سے) تسرسے نادراآفس کی بندش سے اہل علاوہ کومشکلات کاسامنا,اعلی حکام سے جلددوبارہ بحال کرنے مطالبہ, تفصیلات کیمطابو تسرسے نادراآفس کی بندش سے تسر، باشہ ژھوقگو، حیدر آباد اور داسو کے شناختی کارڈ اور فارم ”ب” بنانے والے خواتین و حضرات کرب میں مبتلاہوگئے ہیں

عوام نے نادراحکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ SMU کو جلد بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں تعلیمی ادارے کھلنے والے ہیں فارم ”ب” کے بغیر بچوں کا ایڈمیشن ممکن نہیں ہوتا 50روپے کے ب فارم کے لئے سکردو اور شگر جاناپڑتاہے جوجوئے شئیر لانے کے مترادف ہیں علاؤہ ازین BISP سے وظیفہ لینے والے سینکڑوں خواتین کی CNIC ایکسپائرڈ ہیں ان بے چاروں کو ماہانہ دوہراز روپے گرانٹ ملتی ہے جو 400روپیکےCNIC کے پیچھے شگر سنٹر اور سکردو میں خرچ ہوتی ہے لھذا حکام بالا سے گزارش ہے کہ بالائی شگر کے مکینوں پر ترس کھائیں اور نادرا آفس جلد از جلد بحال کریں,بصورت دیگرعوام احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے واضح رہیں نادراحکام کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے تسرمیں ایس ایم یوکاقیام عمل میں لایاتھاتاہم دومہینہ پہلے مکمل بندکرکے سامان شگراورسکردومنتقل کردیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں