319

گانچھے: المیثم ٹرسٹ کی جانب سے ضلع گانچھے کے مختلف گاؤں میں مستحق طلباء وطالبات میں سکول پیکج تقسیم کیے گئے

گانچھے(پ،ر) المیثم ٹرسٹ کی جانب سے ضلع گانچھے کے مختلف گاؤں میں مستحق طلباء وطالبات میں سکول پیکج تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مولا نا محمد اسحاق میر واعظ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ نے کہا کہ میں المیثم ٹرسٹ کے تمام عہدیداران وچیئرمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ارض گانچھے کی مستحق طلباء وطالبات میں سکول یونیفارم وغیرہ فراہم کیے۔ المیثم ٹرسٹ بلتستان ریجن میں واحد فلاحی ادارہ ہے جو کہ تمام مکاتب فکر کے مستحق لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ میں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ المیثم ٹرسٹ کے چیئرمین کو صدارتی آیوارڈ سے نوازا جائے تاکہ اُن کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس موقع پر چیئرمین المیثم ٹرسٹ ممتاز علی نے کہا کہ الحمدللہ ضلع گانچھے میں 146مستحق طلباء وطالبات میں سکول پیکج تقسیم کرچکے ہیں۔ انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ 15مارچ تک ضلع گانچھے کے مزید 300مستحق طلباء وطالبات میں سکول پیکج تقسیم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بلتستان بھر کے اب تک 560مستحق طلباء وطالبات میں سکول پیکج تقسیم کرچکے ہیں۔میں تمام مخیرحضرات بلخصوص کمانڈر FCNAجنرل احسان محمود، برگیڈئیر بشارت علی اورہیڈآفس نیشنل بینک آف پاکستان کراچی کا دل کی گہرائیوں سے ممنون ومشکور ہوں کہ المیثم ٹرسٹ کے ساتھ ہر وقت مالی تعاون کررہے ہیں۔ہمیں اُمید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔مزید اُنہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی ممبر اسلامی تحریک وممبر المیثم ٹرسٹ جناب محمد علی شیخ ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے محمد علی شیخ اب بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ان کی فلاحی خدمات المیثم ٹرسٹ کبھی نہیں بھولے گی۔ تمام طلباء وطالبات اور والدین ممبران المیثم ٹرسٹ نے محمد علی شیخ کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی اور اُن کے درجات کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب بھی رکھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں