342

کورونا وائرس: ایرانی سپریم لیڈر نے میجر جنرل باقری کو اہم حکم جاری کردیا

کورونا وائرس سمیت دیگر حیاتیاتی حملوں سے نمٹنے کے لیے ایران نے خصوصی صحت اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے میجر جنرل باقری کو حکم جاری کردیا، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے عوام اور افواج کی وائرس کے خلاف اقدامات کو سراہا اور جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کردی۔

ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوام اور مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سپریم لیڈر نے وائرس کے خلاف جنگ کو موثر بنانے کے لیے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کو خصوصی صحت ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

صحت ہیڈکواٹر کورونا وائرس سمیت مستقبل میں کسی بھی قسم کے حیاتیاتی حملوں کی صورت میں بیالوجیکل دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے گا۔

سپریم لیڈر نے مسلح افواج سے وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے عوام اور افواج کو خدمات جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت ہیڈکواٹر سے دور دراز علاقوں میں قائم آباد یوں میں بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ سپریم لیڈر نے دعا کی کہ اللہ ایرانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کا حامی و ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں