Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی

Daily Rehbar مارچ 14, 2020
Viras

اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے، حکام پمز، کراچی میں بھی ایک کیس کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی،اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ پمز اسپتال کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور وہ امریکا سے چند دن پہلے ہی پاکستان واپس آئی ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔ ملک میں آج کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق کراچی میں ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو آج مثبت آیا ہے۔ کراچی میں آج کورونا وائرس کا دوسرا کیس 20 سالہ نوجوان میں سامنے آیا ہے جس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ نوجوان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے، والدین کے بھی نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اس نئے کیس کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے دو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ کورونا وائرس کے روز مرہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہے تاہم اس میں اسلام آباد اور کراچی میں نئے کیسز شامل نہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 6، جبکہ اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریز، مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام شریک تھے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد گھٹتی جارہی ہے لیکن دنیا بھر میں خصوصا اٹلی اور ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3189 ہوگئی ہے۔ چین میں 24 گھنٹوں میں صرف 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80824 ہوگئی ہے۔چین کے علاوہ کورونا وائرس 130 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں سیکڑوں افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں اب تک 1266 اور ایران میں 611 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین کے علاوہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2358 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مہوش حیات اداکاری کے علاوہ ایک اور جنون میں مبتلا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
Next: امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کرنے والے برازیلی عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.