دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کرنے والا برازیلی عہدیدار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا، جبکہ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا،،دوسری جانب لندن میں نومولود دنیا میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض بن گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کرنے والے برازیل کے اعلیٰ سرکاری اہلکار میں وطن واپس پہنچنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھی کورونا وائرس سے متعلق اپنا ٹیسٹ جلد کرائیں گے۔
لندن میں کورونا وائرس کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ،،جس میں ایک نومولود بچے میں مہلک وائرس کی تصدیق کر دی گئی،،خاتون کو بچے کی پیدائش سے قبل نمونیے کے شبہ میں اسپتال لایا گیا،، خاتون میں وائرس کی تصدیق کے بعد بچے کے ٹیسٹ لیے گئے تو حیران کن طور پر بچہ بھی وائرس کا شکار ہو چکا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی سب سے کم عمر مریضہ کا تعلق فلسطین سے تھا۔ جس کی عمر دو برس ہے دوسری جانب چین میں وائرس سے متاثرہ بچوں میں کورونا وائرس کی بیماری سے صحت یابی کی شرح سو فیصد ہو گئی ہے۔