Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت میں سات جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئ تاہم حکومت کو پیش کردہ مطالبات کی منظوری تک تدفین مؤخر

Daily Rehbar مارچ 2, 2026
square-1-1-1772447822228

گلگت میں گزشتہ روز سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کی نمازِ جنازہ مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں لواحقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
نمازِ جنازہ کے بعد میتوں کو مسجد میں رکھا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق حکومت کو پیش کیے گئے مطالبات پر پیش رفت اور مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد جاں بحق افراد کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔
دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گلگت شہر میں کرفیو نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماہِ رمضان اور ضروری امور کے پیش نظر دو مارچ کو دن بارہ بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔ کرفیو کے باعث شہر کی بیشتر شاہراہیں سنسان رہیں جبکہ وقفے کے دوران بھی بڑی مارکیٹیں بند رہیں، البتہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے چند دکانیں کھلی دکھائی دیں۔ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔
ادھر سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ہوم سیکرٹری، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہر کا دورہ کیا۔ حکام نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گلگت بلتستان میں شدید ردعمل
Next: نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیرِ صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.