Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیرِ صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

Daily Rehbar مارچ 3, 2026
news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1772563047086

نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیرِ صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم، جوٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، وزیرِ داخلہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر سول، عسکری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اشتعال انگیزی کے باعث ہونے والے جانی و مالی اور سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق اداروں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔
اجلاس کے دوران شر پسند عناصر کی جانب سے مظاہرین کے صفوں میں گھس کے دہشتگردی کی کاروائیوں جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے ضیاں اور فوجی چوکیوں اور کیمپوں پر حملوں کے نتیجے میں املاک کو نقصان ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے 2 مارچ سے نافذ کرفیو کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا، جس کے ذریعے موجودہ سیکیورٹی حالات کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر کی نشاندہی کی جائے گی۔ مزید برآں، سرکاری افراد اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ امن و امان کے قیام، سرکاری تنصیبات کے تحفظ اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور گلگت بلتستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت میں سات جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئ تاہم حکومت کو پیش کردہ مطالبات کی منظوری تک تدفین مؤخر
Next: رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج 16سالہ علی ربان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے شہداء کی تعداد 9 ہوگئ

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.