Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج 16سالہ علی ربان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے شہداء کی تعداد 9 ہوگئ

Daily Rehbar مارچ 4, 2026
news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1772638790267

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد جٹیال گلگت میں احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 16 سالہ طالب علم علی ربان ولد عون علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جس کے بعد جٹیال میں سکیورٹی فورسز کی گولیوں سے ہونے والے شہداء کی مجموعی تعداد نو ہو گئی ہے۔ قبل ازیں اسی واقعے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ہونے والے احتجاج کے دوران جٹیال کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں علی ربان شدید زخمی ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق گولی ان کے سینے کے قریب لگی تھی جس کے باعث ان کی حالت انتہائی نازک ہو گئی تھی۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر زیرِ علاج رہے، تاہم جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم کا تعلق ضلع نگر کے علاقے ہوپر سے تھا جبکہ وہ خومر گلگت میں رہائش پذیر تھے۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ علی ربان کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم تھے اور انہیں ایک ذہین اور باصلاحیت نوجوان کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔
مقامی حلقوں کے مطابق شہید کی میت کو چھلمش فیض آباد منتقل کیا جائے گا جہاں نمازِ جنازہ اور تدفین عمل میں لائی جانے کا امکان ہے۔ مختلف مذہبی و سماجی رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیرِ صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
Next: گلگت سانحہ: 16 جانیں چلی گئیں، مگر سوال آج بھی زندہ ہیں صحافی عدنان راوٹ کے حالیہ واقعات پر زمہ داران سے اہم سوالات

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.