345

اسلام آباد باکسر عثمان وزیر کی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سے ملاقات

اسلام آباد :فرزند گلگت بلتستان ایشین بوائے قومی باکسر عثمان وزیر کی سابق ڈی جی رینجرز کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سے ملاقات. لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے عثمان وزیر کو فلپائن میں فائٹ جیتنے اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر مبارکباد دی.

سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے عثمان وزیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شیلڈ اور کیش پرائز بھی دیا،اس موقعے پر قومی باکسر عثمان وزیر نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ محنت اور لگن سے باکسنگ میں توجہ دیں گے تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرتا رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں