351

آسٹریلوی وزیراعظم کھلاڑیوں کو پانی پلانے میدان میں آگئے

 آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے خود میدان میں پہنچے۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب پانی کے وقفے کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم خود گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے آگئے۔

شائقین کرکٹ نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا، میچ میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کی ٹیم جیت تو نہ سکی لیکن آسٹریلوی وزیراعظم کے اس شاندار عمل نے سب کے دل جیت لیے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو خود جاکر پانی پلانے کے اقدام کی دل کھول کر تعریف کی جارہی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف محب نے لکھا کہ’اس سے پہلے اس طرح کا عمل پہلے کبھی نہیں دیکھاہے۔’

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کل دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی، دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں