380

عائشہ خان اورمیجر عقبہ ملک کے گھرپہلی بیٹی کی پیدائش

اداکارہ عائشہ خان اورمیجرعقبہ ملک کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازدیا،عائشہ خان کے گھر 10نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ عائشہ خان اورمیجرعقبہ ملک کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازدیا،عائشہ خان کے گھر 10نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ، انہوں نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں بیٹی کوجنم دیا ۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی اور شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔ عائشہ کے مداحوں نے ان کی نئی زندگی کیلئے ڈھیروں مبارکباد دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں