282

سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کر دیا، پاکستان سپر لیگ میں مفت ٹکٹ مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

سندھ حکومت نے پی ایس ایل میں مفت ٹکٹ طلب کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اور کہا کہ جس افسر نے پی ایس ایل کا مفٹ ٹکٹ حاصل کیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کوئی افسر یا ملازم فری پاسز کے لیے بورڈ سے رجوع نہ کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فری ٹکٹ لینے والے کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان، کمشنرز کو خط ارسال کردئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں