274

پی ایس ایل کے پلیئرز ہمارے ہیرو ہیں، نسیم حمید

پاکستان سپر لیگ، کراچی اور کوئٹہ کے میچ میں مشہورایتھلیٹ نسیم حمید پی سی بی کی مہمان تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے ہیروز پروگرام کے تحت ملک کی نامور ایتھلیٹ نسیم حمید کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے میچ کے لیے بطور مہمان مدعو کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم حمید کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اچھی بات اور روایت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایتھلیٹکس کو کرکٹ جیسی سپورٹ نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں