229

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی ہے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں۔ ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کورونا فری ملک ہونے کا دعوی کیا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں