Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

حفیظ، ملک اور وہاب سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کا کنٹریکٹ ٹھکرادیا

Daily Rehbar اکتوبر 1, 2020
2087549-hafeezwahab-1601546644-522-640x480

لاہور: محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکرادیا۔

محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک ماہ کے معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت وہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے اور صرف 20 اکتوبر تک پی سی بی کی پالیسیوں کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں، اس لیے انہوں نے بورڈ حکام کے سامنے کنٹریکٹ ڈرافٹ کو من وعن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنے گا، ہم اس پر دستخط نہیں کریں گے۔ اگر بورڈ کو یہ منظور نہیں تو پھر ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔ کرکٹرز کے سخت رویے کو دیکھ کر ڈرافٹ میں فوری طور پر ترمیم کی گئی اور میچز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کرکٹرز نے اس پر دستخط کرکے بورڈ حکام کے حوالے کیا۔

اس دستخط شدہ کنٹریکٹ کے تحت قومی کھلاڑی فی الحال صرف ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کریں گے اور اس دوران پی سی بی کی میڈیا پالیسی، اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کے پابند ہوں گے جب کہ میچ فیس کے ساتھ ڈیلی الاؤنس بھی لیں گے۔ بیس اکتوبر کے بعد انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہوگی اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد وہ پی سی بی کی میڈیا پالیسی سے آزاد ہوں گے۔

ان کرکٹرز میں واحد سینئر کرکٹر فاسٹ بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے 2 ایونٹس کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دوسرے سینئر کرکٹرز ون ڈے اور فور ڈے میچز کے کنٹریکٹ پر دستخط کا فیصلہ بورڈ کے رویے کو دیکھ کر کریں گے۔

بشکریہ ایکسپری نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: روس کی آذربائیجان اور آرمینیا کو جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی پیشکش
Next: صرف ایک ڈالر کا اوپن سورس آلہ سماعت تیار کرلیا گیا

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.