Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے توقعات وابستہ کرلیں

Daily Rehbar نومبر 13, 2020 1 minute read
2104539-peshzalmi-1605263604-946-640x480

کراچی: پی ایس ایل فائیو پلے آف میچز میں پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔

کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ حیدر علی ایک اچھے کرکٹر اور ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل میچز میں بھی جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں،امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیاب کرکٹر کے طور پر پاکستان کو بہت سارے میچز جتوائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں اننگز کے آخری اوورز میں بیٹسمین اور بولرز کے درمیان کشمکش کا چیلنج پسند کرتا ہوں، فیصلہ کن لمحات میں بہتر بولنگ کیلیے میں نے اپنی مہارت پر کام کیا،اس کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری بھی آئی ہے، آخری اوورز میں بولنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، میں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں، کامیابی بھی مل جاتی ہے۔

ورلڈکپ 2023میں شرکت ہدف ہے، جب تک فٹ رہا کھیلوں گا

وہاب ریاض نے کہا کہ جب تک میری فٹنس اور پرفارمنس برقرار رہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ورلڈکپ 2023میں شرکت میرا ہدف اورامید ہے کہ اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انتخابات میں میرے ووٹوں کوچوری کرکے بائیڈن کومنتقل کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا الزام
Next: کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.