369

پی ایس ایل 8: لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی پنجاب سے کراچی منتقلی کا امکان ہے، پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے پچاس کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت نے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے کے بل بھیج دیے ہیں، بل لائٹنگ، کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کردی ہے، کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ لئے ہیں۔ پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کرسکتا ہے۔

اجلاس میں یہ تعین کیا جائے گا کہ اگر یہ پیمنٹ کرنی ہے تو کون یہ بوجھ برداشت کرے گا۔ میچز کراچی منتقل کرنے ہیں تو وہ کتنے ہوں گے، یاد رہے کہ فائنل سمیت مجموعی طور پر نو میچز کی میزبانی لاہور نے کرنی ہے۔بشکریہ ایکسپریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں