Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر معافی مانگ لی

Daily Rehbar دسمبر 8, 2020 (Last updated: دسمبر 8, 2020)
2114502-newzealandpm-1607432550-429-640x480

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی 800 صفحات پر مشتمل  تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور نے کئی چیزیں یوٹیوب سے سیکھیں جب کہ ملک میں اسلامی انتہا پسندی پر تو نظر رکھی گئی لیکن انٹیلی جنس اداروں نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو نظر انداز کردیا۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 51 نمازیوں کی شہادت کے واقعے سے متعلق تفتیشی رپورٹ رائل کميشن نے جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں انٹیلی جنس کی کوتاہی کو تسلیم کیا گیا ہے اور دہشت گرد کے یوٹیوب سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اسلحہ جاری کرنے کے نظام کے نقائص کی بھی نشاہدی کی گئی ہے۔

رپورٹ ميں اس بات کو بھی تسلیم کیا گيا ہے کہ انٹيلي جنس اداروں نے اسلامی شدت پسندی پر تو کافی توجہ دی مگر دائيں بازو کی انتہا پسندی پر دھيان نہ ديا جس کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی۔ انٹیلی جنس کی اس ناکامی پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے معافی مانگ لی۔

newzeland mosque attack victims

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دہشت گرد ٹیرینٹ نے کئی چیزیں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھیں جس پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے یوٹیوب انتظامیہ سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں اسلحہ خریدنے کے لیے دو مقامی افراد کی ضمانت درکار ہوتی ہے جس کے لیے دہشت گرد ٹیرینٹ نے ویڈیو گیم کھیلنے والے ساتھی اور اس کے والد کو استعمال کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے اسلحہ لائسنس دیتے وقت صرف 2 ریفریز کی بات پر اعتبار کرنے بجائے اس پر بھی غور کیا جانا چاہیئے کہ یہ دونوں درخواست گزار کو کس حد تک جانتے ہوں گے۔

رپورٹ میں ایک ایسی خفیہ سیکیورٹی ایجنسی کے قیام کی سفارش کی گئی جو مذہب، زبان، قوم اور رنگ کی بنیاد پر نفرت کے پرچاریوں پر نظر رکھے، اسی طرح پولیس کو نفرت کی بنیاد پر جرائم کی نشاندہی کرنے اور ان پر مؤثر ردِ عمل دینے کی تربیت کی تجویز بھی دی ہے۔

سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نسلی برادریوں کی وزارت کے قیام کے علاوہ ان برادریوں کے لیے گریجویٹ پروگرام بھی متعارف کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو دو مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کرنے کے جرم میں عمر قید سزا سنائی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حکومت کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلیے مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ
Next: پی ایس ایل؛ میچ فکسنگ سے متعلق کیس میں ملزمان کی ضمانتیں مسترد

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.