Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

استاد تجھے سلام تحریر : ابرار حسین استوری

Daily Rehbar اکتوبر 5, 2019
ddddd

دنیا بھر میں 5 اکتوبر کو استاد کا عالمی دن منایا گیا تو اس دن کی اہمیت اور افادیت جو اس معاشرے کے ہر فرد کو ہے اور ہونی بھی چاہیے، کیونکہ استاد ہمارے لئے رول ماڈل اور روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں. والدین کے بعد اگر کسی نے ہمیں زندگی میں اس قابل بنایا ہے کہ ہم آج معاشرے کے پڑھے لکھے اور سمجھ داروں میں شامل ہیں تو وہ ہیں اساتذہ،،، یہاں اس دن کی اہمیت کا اندازہ لگانا اتنا آسان تو نہیں مگر اپنے ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں سلام پیش کرنے کیلئے حقیر سے الفاظ جو مجھ جیسے انسان کو معاشرے کا اچھا فرد بنایا اور تعلیم یافتہ لوگوں کی صف میں شامل کرایا. یوں تو پہلی جماعت سے ایم ایس سی (ماسٹر) تک بہت سارے اساتذہ کا کردار رہا ہے مگر وہ وقت بہت خوبصورت تھا جب ہمیں الف اور ب سکھایا جاتا تھا وہ استاد ہمارے لئے سب سے زیادہ قابل احترام ہیں،، سکول میں جب داخلہ کرایا گیا تو شروع میں شیرنادر استاد جو بہت زیادہ شفیق اور مخلص جنہوں نے الف اور ب کی پہچان کرائی، اپنائیت اور علم کی جستجو سکھائی. کچھ کلاسیں پڑھ کر آگے بڑھے تو ریاض استاد جو تمام تر خوبیوں میں شیرنادر استاد کے ثانی تھے کھبی شفقت سے ہمیں پڑھاتے تھے تو کھبی چھڑی کے زور سے ڈراتے تاکہ ہم کچھ پڑھ لکھ کر معاشرے کے اچھے انسان بن سکیں،،

ان دونوں استادوں نے پانچویں کلاس تک جو انسان کی ابتداء ہوتی ہے اس میں وہ سبق سکھایا آج بھی ان اساتذہ کو سرخ سلام ہے، ان دونوں اساتذہ کے دور میں ہیڈ ماسٹر سرور استاد ہوتے تھے جن کا بس نام ہی کافی ہوتا تھا،،،

دنیا بھر کی شرارتیں اور حرکتوں کے بعد جب ہیڈ ماسٹر سرور کا نام سنتے تھے تو کانپ اٹھتے تھے،،، یقین مانیں شاید آج کے دور میں اسے بہت غلط سمجھا جاتا ہے کہ بچوں کو مارنا اور ڈرانا غلط ہے مگر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں آج ہم اس قابل ہیں تو ان کی محبت، شفقت کیساتھ ان کا بھرم اور خوف بھی شامل ہے جس کے ڈر سے ہم اپنی پڑھائی پر توجہ دیتے تھے اور برے کاموں سے بچے رہتے تھے اسی طرح جب پانچویں پاس کر کے چھٹی کلاس میں پہنچے تو استاد تو بہت سارے تھے جنہوں نے ہمیں علم جسیے حسین زیور سے آراستہ کیا مگر جو دل میں نقش کر جائیں وہ استاد جنہوں نے مجھ جسیے کمزور اور نالائق طالب علم کو کھبی محبت شفقت اور کھبی ڈانٹ پیٹ سے علم کی حقیقت سے روشناس کرایا وہ تھے "ہیڈ ماسٹر غلام نور استاد” جیسے میں اپنی زندگی کی کامیابیوں کا سو فیصد کریڈٹ دیتا ہوں کیونکہ کلاس میں سب سے چھوٹا ہونے اور پھر نالائق ہونے کے باجودغلام نور استاد نے مجھے وہ حوصلہ دیا جیسے میں کھبی فراموش نہیں کر سکتا،، میرے استاد محترم کی محبت اور شفقت کا یہ عالم تھا کہ سکول کی چھٹی کے بعد بھی مجھے اسپیشلی سبق پڑھاتے تھے شاید اس کی وجہ میرے والد سے استاد محترم کے زاتی تعلقات بھی تھے مگر میں بھی ان کی گڈ بک کا حصہ تھا،، کھبی کھیل کے گرونڈ میں سپورٹ کرتے تو کھبی سکول ٹائم سے ہٹ کر بھی پڑھائی کراتے ،،، ایسے شفیق اور قابل احترام استاد کو سلیوٹ جس نے جینے کا ہنر سکھایا،،، یہاں بات میرے ان استادوں کا بھی جو میرے محسن رہے جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں،، محترم عبداللہ استاد جو نہایت مزاحیہ اور منفرد کھبی چھڑی سے مارتے تو کھبی چٹکلے اور ہنسی مذاق سے پڑھاتے پھر زکر ہو اس استاد کا جنہوں نے مجھے ریاضی میں ایک نیی جدت دی کیونکہ ریاضی میرا پسندیدہ سبجکیٹ تھا وہ تھےحکیم استاد محترم بڑی شفقت اور محبت کیساتھ ساتھ مزاحیہ مزاج کے مالک تھے، اور جب عربی پڑھانے کی بات آجائے تو ظہیر استاد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور سب سے منفرد دو ایسے استاد جو اس وقت بغیر تنخواہ کے اس سوچ میں ہمیں پڑھاتے تھے کہ کسی دن ان کو محکمہ تعلم پرمننٹ کر دے وہ تھے شبیر استاد اور شابان استاد جنہوں نے ہمیں علم سے روشناس کرانے میں اہم. کرادر ادا کیا. اس دن کی مناسبت سے آج خوشی اس بات کی ہے کہ وہ دونوں اساتذہ شبیر استاد اور شابان استاد کو مستقل کر دیا گیا جو آج بھی علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں. یہاں دنیاوی علم کا زکر تو رہا مگر حقیقی علم کی بات ہو تو ایک ایسا نام جو مجھ سمیت میری فیملی کے تقریبا سب ان کے شاگردوں میں تصور ہوتے ہیں،

اخوند حیدر بھائی(حقیقی علم کے استاد) جنہوں ہمیں دین اور دنیا کے درمیان حقیقت سے روشناس کرایا جنہوں بسم اللہ الرحمن الرحیم سے قرآن مجید کے تیس پاروں سمیت دین سے روشناس کرایا. بغیر کسی تنخواہ اور لالچ کے روزانہ صبح 6 بجے قرآن پڑھاتے تھے اور اس رب العزت کی عطاء اور اخوند حیدر بھائی جنہیں بھائی کہتے تھے وہ خلوص اور محبت سے قرآن مجید کے علم سے روشناس کرایا جو ہماری حقیقی یعنی ابدی زندگی کا سرمایہ ہے،، اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کرام کو لمبی عمر اور صحت کاملہ عطا فرمائے،، آمین

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بلتستا یو یورسٹی میں یومِ اساتذہ جوش و جذبے کے ساتھ مایا گیا
Next: علی امین گنڈاپورکادورہ شگرخوش آئند,مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے, ممتازشاہد

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.