266

پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دے دی عبرتناک شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔لیوک رونکی ،کولن منرو اور شاداب خان نے بالترتیب 18،25 اور 14 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جنید خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف جیمز وینس کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت 6.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے اور 11 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

جیمز وینس نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ذیشان اشرف نے 13 رنز بنائے جبکہ معین علی 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور واحد وکٹ کپتان شاداب خان نے اس وقت حاصل کی جبکہ ذیشان اشرف کا اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رجوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، محمد موسیٰ، عاکف جاوید، عماد بٹ، ڈیل اسٹین اور رومان رئیس

ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، ذیشان اشرف، رلی روسو، جیمز ونس، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور جنید خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں