273

عوامی ایکشن کمیٹی) لینڈ ریفارمز کیخلاف قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

پٹہہ،،،،، کانفرنس میں جی بی کے تمام اضلاع اور چوبیس حلقوں سے اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، ایسوسی ایشنز، معتبر و نمبرداران شرکت کرینگے

15مارچ کو قومی کانفرنس کا انعقاد ہوگا،ہم نے اس بات کو سامنے رکھنا ہے کہ جی بی کے عوام کو وہ حقوق دئے جائیں جن کا مطالبہ ستر سالوں سے کیا جارہا ہے

گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 اپریل کو لینڈ ریفارمز ایکٹ اور متوقع آرڈر 2020 کے خلاف قومی کانفرنس بلالیا ہے کانفرنس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور چوبیس حلقوں سے اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، ایسوسی ایشنز، معتبر و نمبرداران شرکت کرینگے 500 افراد پر مشتمل قومی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے اور سب سے اہم مطالبہ گلگت بلتستان میں لوکل اتھارٹی حکومت کے قیام کا ہے جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلہ میں بھی کہا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں میں بھی اس کا ذکر ہے۔ اتوار کے روز گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کی سربراہی اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کے لئے کام کیا ہے اور اب بھی ہم نے عوام کو اب کے حقوق کے حوالے سے آشنا کرنا ہے اور اس میں ہم نے گلگت بلتستان کے حقوق سمیت ملازمتوں کے حوالے سے اور گلگت بلتستان کے وسائل کے حوالے سے ہم نے کام کیا ہے اور کام کرتے رہینگے ہم نے اب قومی کانفرنس میں اس بات کو سامنے رکھنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وہ حقوق دئے جائیں جن کا مطالبہ ستر سالوں سے کیا جارہا ہے گلگت بلتستان کو لوکل اتھارٹی حکومت ان کا حق ہے۔ وائس چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی فدا حسین نے کہا کہ نمبرداران گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا سودا کرنے سے باز رہیں اور لینڈ ریفارمز ایکٹ کو ہم نے پہلے دن ہی مسترد کیا ہے اب ہم عوام میں جائینگے اور عوام کو لیکر میدان میں آئینگے۔ جنرل سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی پروفیسر سید یعصب الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت لالی پاپ دینے کی کوشش نہ کرے ہم حکومت کے ہر انگڑائی پر نظر رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور آرڈرز کو مسترد کیا گیا ہے مزید تماشہ نہیں کیا جائے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما یوسف ناشاد نے کہا کہ عوام کا حق ان کو دلانے میں عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم کردار ہے اور ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما مسعود الرحمن، نے کہا کہ تمام نمبرداران ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں وہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں اور اپنے حقوق کے لئے ہم بین الاضلاعی سطح سے لیکر محلہ جات تک رابطے میں ہیں ہم عوام کو لیکر میدان میں آئینگے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما کریم خان کے کے نے کہا کہ عوامی ایکشن نے کہا کہ قومی کانفرنس سے ہی عوامی حقوق حاصل ہونگے لینڈ ریفارمز ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں اور آرڈرز کا زمانہ ختم ہوا ہے اب عوام آرڈرز کرینگے حکومت آرڈرز کو تسلیم کرینگے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما غلام عباس نے کہا کہ قومی کانفرنس کے کے بعد باقائدہ طور پر تحریک کا آغاز ہوگا اور ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہیں اور لوکل اتھارٹی حکومت ہمارا حق کے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان محمد فاروق نے کہا کہ قومی کانفرنس کے لئے مزید رابطے تیز کئے جائینگے اور سترسالہ سیاسی حقوق محروم ہیں ان کا ازالہ لازمی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما ڈی ایس پی ریٹائرڈ حکم خان نے کہا کہ قیام امن کے ساتھ گلگت بلتستان کی ترقی و دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم کردار ہے اور ہم مکمل ساتھ ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما جہانزیب انقلابی نے کہا کہ عوامی رد عمل سے لینڈ ریفارمز ایکٹ منسوخ ہوگیا ہے اب مزید تحریک کو تیز کرکے تمام حقوق کے لئے جدوجہد کیا جائے گا، عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما راجہ شاہ زیب نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں اور نوجوان طبقہ مکمل اپنے حقوق کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں