Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناکامیوں کی اصل وجہ سامنے آگئیں، سہیل خان نے شکایات کے انبار لگا دیئے

Daily Rehbar مارچ 9, 2020
fgf

فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناکامیوں کی وجہ ٹیم کے مسلسل سفر کو قرار دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پلیئرز کو کبھی ملتان تو کبھی اسلام آباد تو کبھی لاہور اور پھر ملتان پھر اسلام آباد اور لاہور کا سفر کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں پچز سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جیت رہے تھے ٹیم بھی پُراعتماد تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے ہم رات ایک بجے تک ائیرپورٹ بیٹھے رہے، اگلے روز صبح سفر کیا اور میچ کھیلا، پلیئرز کی بڑی ہمت ہے کہ وہ کھیلے، ٹریولنگ شیڈول کے علاوہ عمر اکمل کی وجہ سے بھی ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا، عمر اکمل دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نام ہیں، ہماری ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے لیکن ایونٹ سے قبل ٹیم سے باہر ہو گئے۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بیٹنگ فلاپ ہوئی، میچز میں بولنگ نے وہ پرفارمنس نہیں دی جس کی امید تھی، میں بھی توقع پر پورا نہیں اتر رہا، رنز ضرور کیے ہیں لیکن بولنگ اچھی نہیں کرسکا، نسیم شاہ بہت ٹیلنٹڈ بولر ہے، اس کے بھی ان فٹ ہونے سے مشکل ہوئی ہے۔

سہیل خان نے کہا کہ ناکامیوں کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کم بیک کرے گی، سرفراز احمد مضبوط کپتان ہیں، ذہنی طور پر بھی مضبوط ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کمبی نیشن بنائیں گے کہ ہم باقی دو میچز جیتنے میں ضرور کامیاب رہیں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سکردو روڈ میں ٹریفک کا المناک حادثہ) کوسٹر دریا میں گرنے سے 26افراد جاں بحق
Next: سکردو تا راولپنڈی روٹ پر بغیر پرمٹ چلنے والے گاڑیوں کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی:ڈپٹی کمشنر سکردو

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.