Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • Uncategorized

پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور اللہ کا خاص تحفہ ہے، وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ سے خطاب

Daily Rehbar نومبر 1, 2019
20ded073-6795-4857-acc2-e54f9c4125dc

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلمہ پڑھنےوالا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا،اللہ سے امیدرکھتاہے، مقبوضہ کشمیر میں جیسے ہی کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر آزادی کیلئے باہر نکلے گا، انشاءاللہ کوئی بھی طاقت کشمیر کو آزاد ہونےسے نہیں روک سکتی۔


وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، کلمہ پڑھنے والا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا، اللہ سے امید رکھتا ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کیخلاف آزادی کی جنگ لڑی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور اللہ کا خاص تحفہ ہے ، گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت آیا ہوں، مسلمانوں کے عظیم قوم بننے پر جو بنیاد رکھی گئی اس پر چلنا ہے ، جتنا زور انصاف کےلئے دیں گے اتنا اللہ ہم پر عدل کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ غیرت مند انسان سوائے اللہ کے کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی قوم دنیا میں ایک مثال بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھائی بہن بزرگ بچے 3ماہ سے کرفیو بھگت رہےہیں، کشمیریوں کو انسانوں نہیں جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے، بھارت کی 9لاکھ فوج نے کشمیریوں کو بند کررکھا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے پاکستانی آپکےپیچھے ہیں آپ کیلئے دعائیں کررہےہیں، کشمیریوں کا سفیر اور وکیل ہوں، پوری دنیا میں کشمیریوں کی وکالت کروں گا،و گلگت کے لوگ جنگ نہ لڑتے تویہ بھی آج مودی کےظلم کا شکار ہوتے، موت کا خوف ختم ہوجاتا ہے تو وہ بڑا انسان بن جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ ریاست کے اصولوں پر چل کر عظیم قوم بننا ہے ، پہلی بار اسکول والوں کیساتھ 52سال پہلے گلگت آیاتھا، مجھے یاد ہے گلگت سے ہنرہ جاتے ہوئے ڈر تھا جیپ نیچےنہ گر جائے، اللہ کا شکر ہے کہ گلگت بلتستان کا علاقہ کھل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں، سیاحوں کےلئے پاکستان کو کھول دیا ہے ، پاکستان ،گلگت بلتستان میں کئی گنا زیادہ سیاحت کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین کو پاکستان سے ملاتا ہے ، گلگت بلتستان کے یوم آزادی میں شرکت پر فخر ہے، اللہ کا شکر ہے گلگت کے لوگوں پر آج وہ نہیں گزر رہی جو کشمیر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی 5اگست کو آخری پتہ کھیل چکا ہے، جیسے ہی کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر آزادی کیلئے باہر نکلے گا، انشاءاللہ کوئی بھی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت آپ سب کا شکر گزار ہوں، آج سپر پاور بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکے، پاک فوج اور 1947کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں، پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے جنگ جیتی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آپ نے یکم نومبر کو گلگت بلتستان کو پہلا ددورہ کرکے یہاں کی عوام کے دیرینہ مطالبے آئینی حقوق سے جڑی توقعات کو تحریک دی ہے: وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن
Next: اپوزیشن جان لے فوج غیرجانب دار ادارہ ہے، ترجمان پاک فوج

Related Stories

tomhanksritacoronavirus
  • Uncategorized

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی بیوی بھی کورونا وائرس کا شکار

Daily Rehbar مارچ 12, 2020
nisar
  • Uncategorized

عورت مارچ،،، تحریر.. ارشاد بھٹی

Daily Rehbar مارچ 6, 2020
1871522-JavedChaudhryNew-1573099866-924-640x480
  • Uncategorized
  • آج کے کالمز/ اداریہ

ڈبلیو ڈبلیو ای

Daily Rehbar نومبر 7, 2019

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.