پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان شیخ نثار سرباز نے باضابطہ طور پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہ۔
شیخ نثار سرباز دو مرتبہ حلقہ نمبر 2 سکردو سے رکنِ اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور خطے کی سیاست میں ایک تجربہ کار، متحرک اور عوامی رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی سیاسی خدمات اور پارلیمانی تجربہ انہیں گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک نمایاں مقام دیتا ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ نثار سرباز کی اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت سے پارٹی کی عوامی بنیاد مزید مضبوط ہوگی، جبکہ اصولی سیاست، عوامی حقوق کے تحفظ اور علاقائی مسائل کے مؤثر حل کی جدوجہد کو بھی تقویت ملے گی۔ مبصرین کے مطابق یہ شمولیت آئندہ سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
95








