قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی رہائشگاہ پر گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیات نے اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی قائد بھی موجود تھے۔
مسلسل روابط اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں گلگت بلتستان کی معروف سیاسی شخصیت اور سینیئر رہنما راجہ اعظم خان نے باضابطہ طور پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان نے اپنے دستِ مبارک سے تحریکی رومال پہنا کر ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائد محترم نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حکمتِ عملی کے ساتھ حصہ لے گی اور گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محروم طبقات کی آواز بن کر ہر فورم پر حق کی بات کی جائے گی۔
تقریب میں گلگت بلتستان کی دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ آخر میں قائد محترم نے ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔
134








