162

امتیازشگری اوربشیرشگری پرمشتمل 7رکنی ٹیم نے خسرگنگ پر پاکستانی پرچم لہرادیا

ایپریکاٹ ٹیورسٹ کمپنی کی ٹیم نے گزشتہ دن دوپہردوبجے 6046میٹربلند چوٹی پرسرسبزپرچم پوست کردیا
سات رکنی ٹیم دودن پہلے شگرسے چوٹی سرکرنے کیلئے روانہ ہوئی تھی،ٹیم واپسی کی جانب گامزن،استقبال کی تیاریاں مکمل

شگر(ممتاز شگری سے) امتیاز احمد شگری اوربشیرشگری پرمشتمل سات رکنی ٹیم نے خسرگنگ پر پاکستانی سرسبز پرچم لہرا دیا۔تفصیلات کے امتیاز احمد شگری بشیر شگری، حسن خان، محمدندیم، حسین مالی،علی شیرازاورسالارکاظمی پرمشتمل سات رکنی ٹیم نے ایپریکاٹ ٹیورسٹ کمپنی کے زیر اہتمام 6046میٹربلندخسرگنگ پرپاکستانی سرسبزپرچم لہرادیا،سات رکنی ٹیم دودن پہلے شگرسے روانہ ہوئی تھی گزشتہ دن دوپہردوبج بجے پاکستانی سرسبزپرچم خسرگنگ کی چوٹی پرلہرادیا،سات رکنی ٹیم منزل سرکرنے کے بعدواپسی کی جانب گامزن ہے،شگرپہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائے گاجس کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں