130

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس آمد

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا-

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات ہوئی-

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی-

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا-

بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا-

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو الوادع کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں