308

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز وزیراعظم کو موصول

اسلام آباد: اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ارسال کردی جسے وزیراعظم نے نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوگئی۔

ارسال کردہ سمری میں آئی ایم ایف کی شرائط کے عین مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لیے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے گی اور یہ سمری دوبارہ ارسال کی جائے گی۔

یہ پڑھیں : پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، آج کابینہ کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے تاہم اگلے 15 روز کے لیے قیمت میں اضافہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں