327

بچے کی پیدائش کے بعد عالمی چیمپیئن بننا باعث فخر ہے: شیلی این فریزر

قطر کے دارالحکومت میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس مقابلے میں شیلی این فریزرنے دنیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کر لیا، یہ ان کا آٹھواں عالمی اعزاز ہے.

تفصیلات کے مطابق جمیکا سے تعلق رکھنے والی شیلی این فریزر سو میٹر کی دوڑ میں فاتح قرار پائیں. 32 سالہ ایتھیلیٹ نے یہ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طے کیا.

سخت گرمی اور مشکل حالات میں عالمی اعزاز حاصل کرنے والی شیلی این فریزر کی جیت کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، انھوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا کر ٹریک کا چکر لگایا.

شیلی فریزر نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد یہاں بہ طور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا اعزاز کی بات ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹریک پر واپسی اور خواتین کے لیے مثال بننے کی خواہش تھی، جو آج پوری ہوئی، اس سے ان خواتین کو تحریک ملے گی، جو اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہیں.

برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں، تیسری پوزیشن آئیوری کوسٹ کی میری جوزے تالو نے حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں