313

سکردو حلقہ دو کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، آستانہ چورنگی کے مقام پر دھرنا ائرپورٹ روڈ بلاک کردی

سکردو حلقہ دو کے مختلف علاقوں جن میں آستانہ،برولمو کالونی، کشمرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کئی دنوں سے پینے کا پانی بند ہونے سے اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی مظاہرین نے مصروف ترین شاہراہ ایر پورٹ روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا جسکی وجہ سے سکول جانے والے بچے مریض اور دیگر علاقوں سے آنے والے مسافر احتجاج میں پھنس گئے احتجاج کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں بھی پھنس گئی۔ مظاہرین نے محکمہ واسا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ جب تک ہمارا مسلہ حل نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا ۔احتجاجی مظاہرے گلگت بلتستان کے سیئر وزیر حاجی اکبر تابان بھی شامل ہو گئے اور مظاہرین کے ساتھ دھرنے میں میں آ کر بیٹھ گئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی اور واپڈ اعوام کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہیں واپڈا حکام کی من مانیوں کی وجہ سے یہ علاقہ کئی دنوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں،

احتجاج میں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا علی رضوی، اسلامی تحریک کے صوبائی صدر آغا عباس رضوی مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور وکلاء بھی شامل ہو گئے ہیں اور عوام کے ساتھ ملکر احتجاج میں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں