310

پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کلب سکردو میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی

سکردو(ایس ایس ناصری سے) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کلب سکردو میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےرہنما پاکستان پیپلز پارٹی عبد اللہ حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے سب سے زیادہ وفادار قوم رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے لیکن 72 سال سے آئینی حقوق سے محروم عوام کی احساس محرومی میں اضافہ ہونے سے عوام خاص کر نوجوان نسل میں تجسس بڑھتی جارہی ہے ہمیں ڈر ہے اگر یہی صورتحال رہا تو کہیں یہ عوام الگ ریاست کا مطالبہ نہ کردے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر غلام شہزاد آغا نے کہا کہ ہماری قربانیوں کی داستان لمبی ہے اس خطہ بے آئین کے عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی اور بے سروسامانی کے عالم میں ڈوگرہ فوج کو بھگا کر پاکستان میں شامل ہوگئے اس کے باوجود ہمیں عرصہ دراز سے لٹکا کر رکھا گیا ،کبھی کشمیر سے نتھی کی گئی تو کبھی متنازعہ علاقہ قرار دیا ۔اب ریاست واضح کردے اور اگر متنازعہ خطہ ہے تو ہمیں متنازعہ علاقوں کے برابر حقوق دیں یا ایک خودمختار سیٹ اپ دیں تقریب سے معروف تاریخ دان و سینئر صحافی قاسم نسیم نے جنگ آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور یکم نومبر 1947 سے لیکر یکم نومبر 2019 تک کی تاریخ و واقعات پر مشتمل مفصل خطاب کیا تقریب سے بشارت ایڈوکیٹ، نجف علی اور شیرین فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں،

تحریک انصاف والے تو شور کررہے تھے کہ وزیر اعظم بڑے اعلانات کریں گے لیکن وہ یہاں آکر مرہم رکھنے کے بجائے آزادی مارچ والوں پر طنز کے نشتر برسا کر چلے گئے۔تقریب میں اسلامی تحریک کے رہنما و رکن اسمبلی کیپٹن ر سکندر علی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی دلشاد اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں