1,224

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسزز کی تعداد 21 سے تجاوز کرگئیں۔

گلگت( پ ر)گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسزز کی تعداد 21 سے تجاوز کرگئیں۔

مزید 9 رپورٹس مثبت آگئے۔اب تک کورونا وائرس کے کیسزز کی تعداد 30 ہوگئی۔حکومت گلگت بلتستان نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور محتاط رہنے کی تلقین کردی ۔محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں قائم کورونا ٹیسٹ سینٹر سے مزید9 کیسز کی رپورٹس مثبت آگئیں ہیں ،ان تمام کورونا وائرس کے مریضوں کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے مختص کردہ آئیسولیشن رومز میں رکھا گیا اور ان کی دیکھ بھال بھی پہلے سے ہی متعین طبی عملہ کررہے ہیں،کورونا وائرس کی روز افزوں پھیلاؤ اور ماہرین صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے حوالے صوبائی وزیر اطلاعات گلگت شمس میر نے عوم الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھمبیر صورتحال کو بھانپتے ہوئے خود کو ،اپنے خاندان اور احباب کو معاملے کو سنجیدگی سے ممعمولات زندگی کو اپنائیں تاکہ جلد اس وبا سے چھٹکارا مل سکے۔وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کہا ہے کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور بہترین قومیں وہ ہوتی ہیں جب کبھی ملک و قوم میں مشکلات درپیش ہوں تو سب ملکر ان حالات کا مقابلہ کرسکے۔ہم من حیث القوم متحد ہوکر اور سنجیدگی سے اس وبا کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں