راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہوگئے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز