کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک اسکول پر تین راکٹ گرے جس کے نتیجے میں 25 طالبات اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز