Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

روس کو اسلحے کی فراہمی کا امریکی الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، چین

Daily Rehbar فروری 20, 2023
2444798-chinaspokeperson-1676907066-401-640x480

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزام کی کوئی حقیقیت نہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے جواب میں کہی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ امریکا ہے نہ کہ چین، جو لامتناہی طور پر میدان جنگ (یوکرین روس جنگ) میں ہتھیار بھیج رہا ہے۔

ترجمان وانگ بیبن نے مزید کہا کہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے الزامات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس صورت حال کو کم کرنے، امن اور بات چیت کو فروغ دینے، اور الزام تراشی اور غلط معلومات پھیلانا بند کرے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بین الاقوامی برادری پر واضح ہے کہ کون مذاکرات اور امن کا مطالبہ کر رہا ہے، اور کون آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے اور جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین اب روس کو گولہ بارود سے لے کر خود کار مہلک ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسی طرح کے مزید تبصرے جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات میں بھی کیے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ کا روس کو اسلحے کی فراہمی کا الزام اس وقت سامنے آیا جب چین اور امریکا کے درمیان تعلقات اس ماہ کے شروع میں چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کے بعد مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ہفتے کے روز میونخ میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے چینی غبارے کی امریکی فضاؤں میں پرواز کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چین کی جارحیت پر سخت احتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب اسی تقریب میں چینی وزیر خارجہ نے غبارے پر امریکی ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے پراسرار اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکی طیاروں نے اپنی فضائی حدود اور کینیڈا کے اوپر پرواز کرنے والے 4 جاسوسی غباروں کو مار گرایا تھا اور ان غباروں کو چینی ملکیت قرار دیا تھا تاہم چین نے اسے مسترد کردیا تھا۔ بشکریہ ایکسپریس

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
Next: شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.