551

خاندان بحیثیت معاشرتی ارارہ : تحریر یاسر دانیال صابری

خاندان کی معاشرتی اہمیت اپنے جگہ میں مسلم رہی ہے دیکھا جائے تو دور جدید کمپیوٹر ٹکنالوجی کے دورمیں معاشیت اور تعلیم کی تبدیلی کے سبب خاندان کے چند وظائف حکومتی اداروں نے لے کیے ہیں

.اس کے باوجود خاندان کی اہمیت اپنے جگہ میں عظیم ہے .اب بھی خاندان ہی افراد کو تحفظ اور خلوص مہیا کرتا ہے بچوں کی نگہداشت , دوستی ,بھائی چارہ ,رومانس,خلوص اور جنسی آسودگی ہر مسلم معاشرہ اور زمانہ خاندان کے اہمیت سمجھے جاتے ہیں اور ہر جگہ خاندان اس کو پورا کر رہا ہے .اور دیکھا جائے تو ہر مخلص انسان اور ہر جاہل انسان کی پہچان اس کی خاندان سے وابستہ ہوتی ہے اب خاندان کے فرائض اور اہمیت میں دیکھا جائے تو والدین بچہ کی پرورش کرتے ہیں اور کس انداز میں کرتے ہیں وہ بچے کے کردار کے اوپر انحصار ہے اس کو پیار و محبت دیتے ہیں جو ان کی شخصیت کی نشوونما میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور اکثر والدین ناراضگی کا اظہار کر کے بچے کے اخلاق کو بلند کرتے ہیں.اور ان کو مہذہب بناتے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں اولاد کی تربیت بہت اچھی ہے ان والدین کی بے حد مشکور ہوں کہ مستقبل کی جوانوں کی تربیت اخلاقی کرتے ہیں اور ناراض ہوں اکثر صنفی امتیاز کی لہر پایا جاتا ہے اور صنفی مساوات گلگت بلتستان کے علاقے میں نہ ہونے کی برابر ہے.
خاندان جنسی تعلقات کو استوار کرتا ہے .سب سے اہمیت کے حامل بات یہ ہے کہ شوہر اور بیوی اود بچوں کے درمیان محبت سے ہی خاندانی زندگی مستحکم ہوتی ہے.خاندان میں عتماد اور اتحاد انہی کی وجہ سے پیدا ہوجاتا ہے جس کے سبب ہر شخص دوسرے کے لئے قربانی دینے کو تیار رہتا ہے اور اگر خاندان کا ادارہ مستحکم نہ ہوں تو مسائل اور بچے احساس کم تری کا شکار ہوں گے اور اس خاندان میں خودکشی کی شرح زیادہ ہوگی جس طرح گلگت بلتستان غزر میں یہ وحشی حالت پایا جاتا ہے یا پیدا ہو چکا ہے. جوں جوں ہماری زندگی تجارتی ہو تی جاتی رہی ہے ہمیں خاندان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا جا رہا ہے ہم زندگی میں تک و دو ایک اچھی خاندان میں اچھی انسانیت پیدا کرنے کے لئے کرتے ہیں تا کہ آخرت اور دنیا میں کامیابی سے ہم کنار ہو سکے.اس جدید دور میں خاندان ہی ایک واحد ادارہ رہ چکا ہے جو افراد کو محبت تحفظ سکون مہیا کر سکتا ہے.
اگر ہم عقل اور شعور کی بنا پر غور سے دیکھیں تو کہ معاشرے کا وجود ہے .نہیں…کہ معاشرے کا اپنا کوئی وجود نہیں بلکہ معاشرہ مختلف معاشرتی اداروں کے مجموعے کا نام ہے.ان معاشرتی اداروں میں سب سے اہم اور بنیادی اہمیت کا ادارہ خاندان ہے .یہ وہ سماجی ادارہ ہے جس پر تمام معاشرتی ڈھانچہ تعمیر کیا گیا ہے.فرد کی شخصیت اور معاشرے میں اس کا کردار کا تعین اس کا خاندان ہی کرتا ہے یہی وہ ادارہ ہے جو فرد کی پیدائش سے لے کر اس کی وفات تک اس کا ساتھ دیتا ہے اور اکثر کہا جاتا ہے خاندان دیکھ کر شادی کریں خاندان
کے تمام افراد ایک ہی رشتے سے منسلک ہو کر مشترکہ ثقافت کو جنم دیتے ہیں .اگر یہ کہا جائے تو بہتر ہو گا کہ خاندان بچے کی دیکھ بال اورچپرورش,مزہب,معشیت,تفریح,تعلیم اور معاشرتی تربیت کا مرکز ہے
خاندان معاشرے کی اکائی ہے اور خاندان معاشرت کی کارآمد رکن بنانے میں افراد کی رہنمائی بھی کرتی ہے خاندانی افراد ایک رشتے اور درد سے وابستہ ہوتے ہیں یہ افراد اپنے آپ کو معاشرے کی ایک اکائی کی حیثیت سے پہنچانتے ہیں اور بیشتر ضروریات مل جل کر پوری کرتے ہیں.معاشرے کج بقاء کے لئے خاندان کو تما دنیا میں ایک بنیادی حیثیت حاصل ہے .علاوہ ازیں خاندان وہ ادارہ ہے جس سے نسل انسانی کا بقا وابستہ ہے جو انسان کو تربیت دے کر معاشرے کارآمد رکن بناتا ہے ایسا ہمارے اس موجودہ معاشرے میں ہے اگر ہمارے معاشرے میں خاندان کی تربیت اور سکول کی تربیت اچھی ہوں تو معاشرہ مہذب بن سکتا ہے اور ایک امن اور سکوں والا معاشرہ بن سکتا ہے .اگرچہ انسانی ابتدائی تربیت کا ارارہ ماں کا گور اور خاندان ہے ثقافتی اقدار اور معمولات انسان ماں کی گودہی سے سکھنا شروع دییا ہے فرد کی تمام بنیادی ضروریات پوری کرنا خاندان کی زمہ داری ہے .بہر حال خاندان ہی وہ ادارہ ہے جس کے ساتھ انسان سب سے زیادہ اپنائیت محسوس کرتا ہے .اپنائیت کا احساس بعد میں اس کی شضصیت کے نکھارنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ان ہیں .ان ہی خصوصیات کی بناء پر خاندان کو بحیثیت ادارہ معاشرے کے تمام اداروں میں بنیادی اور اہم مقام حاصل ہے…..

نوٹ: روزنامہ رہبر گلگت بلتستان اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ
[email protected]پر ای میل کردیجیے۔
Attachments area

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں