177

معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے الٰہی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،آغا راحت حسین الحسینی

گلگت(پ ر) قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان، امام جمعہ والجماعت امامیہ جامع مسجد گلگت سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے الہی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن نے ہمیشہ معاشرتی مسائل کے حل کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں جبکہ نوجوانوں میں ایمانی جزبے کو بیدار کرنے میں معاون کردار ادا کیا ہے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کی طرح زمہ داریاں ادا کی ہیں جو کہ قابل تحسین ہے انشاء اللہ مستقبل میں امامیہ آرگنائزیشن پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی، منتخب ناظم محمد حسین اورانکی کابینہ پہلے سے زیادہ سماجی خدمات کیلئے سرگرم عمل رہیں گے ریجنل امامیہ آرگنائزیشن گلگت کی اہمیت سے کوئی بھی انکاری نہیں کیونکہ مرکزی سطح پر ملی بیداری پر مشتمل سرگرمیاں سب سے زیادہ کردار گلگت ریجن کاہے جو کہ تمام اضلاع کو ساتھ ملاکر ملی سماجیات کی بہتری کیلئے لائحہ عمل طے کرتی ہیں جنکی بدولت ملت جعفریہ کے جوانوں میں مثبت سوچ و فکر کی بیداری میں مدد ملتی ہے اور تعلیمی، روحانی، مذہبی رواداری ، علاقے میں محبت کا فروغ سمیت دیگر مسالک کے ساتھ یکجہتی پر مشتمل ماحول کے پروان چڑھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے میری دعا ہے اللہ پاک پاک پنجتن علیہ اسلام کے صدقے امامیہ آرگنائزیشن کے زمہ داران الہی فکر کو عام کرنے میں کامیاب و کامرانی سے سرفراز فرمائے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کے باوفا انصار اور اصحا ف میں شمار فرمائے، ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموار کے روز امامیہ جامع مسجد TMP ہال میں منعقد ہونے والے ریجنل امامیہ آرگنائزیشن کے ناظم کے الیکشن کے موقع پر سابق ناظم محمد حسین کا دوسری دفعہ کامیابی پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ریجنل ناظم کی حیثیت سے محمد حسین کی دو سالہ کارکردگی کو مثالی اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ اس سے قبل ریجنل ناظم محمد حسین نے بحیثیت ناظم دو سالہ کارکردگی مفصل انداز میں بریفنگ دی، علاوہ ازیں ریجنل ناظم کیلئے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوا، ریجنل کابینہ، یونٹ صدور اور یونٹ سیکریٹریز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جس میں سابق ناظم محمد حسین نے بھاری اکثریت ووٹ لیکر دوسری دو سالہ مدت کیلئے ریجنل ناظم منتخب ہوئے، جسکا اعلان قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان، حجتہ السلام والمسلیمین سید راحت حسین الحسینی نے کیا، انہوں نے محمد حسین کی کامیابی کااعلان کے بعد ان سے ریجنل ناظم کا حلف لیا اور انہیں مبارک باد بھی دی، نو منتخب ریجنل ناظم بردار محمد حسین نے اپنے مختصر خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئند ہ دو سال کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں خدمات دینے کا عزم کا اظہا ر کیا۔ واضح رہے ریجنل امامیہ آرگنائزیشن کا دورانیہ دوسال کا ہوتا ہے اور دو سال بعد دوبارہ دستور کے مطابق انتخابات ہوتے ہیں 2019 کو ریجنل امامیہ آرگنائزیشن کا دورانیہ ستمبر 2021 مکمل ہوا تھا اور نئے الیکشن کے بعد محمد حسین دو سال کیلئے دوبارہ ریجنل ناظم منتخب ہوئے ہیں۔ اجلاس سے ڈاکٹر عبدالعلی، زونل انچار چ محمد طاہر شاکر اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں دعائے امام زمانہ کے بعد مجلس کا اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں