336

تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے سینیٹر سراج الحق

گلگت(سعادت علی)امیر
جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی حکومت ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا باعث بنے گی، بھارت کشمیر کے مسلے پر مزاکرات کی زبان نہیں سمجھ رہا کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے سری نگر کو انڈین آرمی کا قبرستان بناٸنیگے آذاد کشمیر۔

گلگت بلتستان سمیت کراچی سے لے کر چترال تک کے نوجوان اور عوام مظلوم کشمیریوں کی آواز پر لبیک کہنںے کے لیے تیار ہے کشمیر کی آذادی اور بقا کے لیے جنگ لڑنا ہوگی مودی کو شکست دینا ہوگی مودی کے تکبر اور غرور کو پاش پاش کرنا ہوگا
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ کشمیر بچاو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے حکومت پاکستان آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،80لاکھ لوگ 60دنوں سے کرفیو کی زد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں ،آج گلگت میں کشمیر بچاﺅ مارچ کے موقع پر اہل گلگت بلتستان سے مشاورت کے لئے یہاں آیا ہوں ،کشمیر محض ایک تقریر سے نہیں بلکہ اس کی روشنی میں عملی اقدامات سے آزاد ہو گا ،پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہو کر آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی ،گلگت بلتستان حساس خطہ ہے وفاقی حکومت کو یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا ، گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے اسلام آباد کے حکمرانوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالوں گا جی بی کے لوگ بڑی مشکل میں ہے ڈگری ہولڈر نوجوان بے روزگار ہے جی بی میں کو ٸی صنعتی یونٹ نہیں ہے کہا جاتا ہے کہ جی بی سی پیک کا شہ رگ ہے لیکن یہ خود بے روزگاری اور بھوک سے مر رہا ہے مہنگاٸی عروج پر ہے کھانے پینے کی اشیا اور سبزیاں بہت مہنگی ہے جی بی کے لوگوں کی ذندگی بہت مشکل میں ہے سینیٹ میں گلگت بلتستان کے لیے اواز ٹھاٸی اور ساتھ دیا جی بی اور اذاد کشمیر کے منتخب حکومت کےوزیر اعلی اور وزیراعظم فنڈ کے لیے 19 گریڈ کے افیسر کے دفتر کا طواف کرایا جاتا ہے گلگت بلتستان کے عوام نے اذادی حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے جو اہل گلگت بلتستان والوں کا پاکستان پر احسان ہے ورنہ اج انڈین بارڈر اور چوکی بشام میں ہوتی میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز۔ترجمان اور حقوق کا پاسبان بن کر وفاق میں لڑونگا.انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 5اگست سے اب تک پورے پاکستان آزادکشمیر اور آج گلگت میں عوامی مارچ کررہی ہے تا کہ عوام کو بیدار کیا جائے،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اگر کشمیر کی آواز خاموش ہو گئی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑھ جائے گی ،گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر باہمی اختلافات کو ختم کر کے اللہ اور اللہ کے رسول کے لیے ایک ہو جائیں ،کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے یہاں کے عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا اسی طرح آزادکشمیر کے لوگوں نے بھی جہاد کے ذریعے آزادی حاصل کی کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے.
سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا کشمیر کے مسلے پر گونگی اور بہری ہو چکی ہے اور اقوام متحدہصرف کشمیر کے مسلے پر خاموش ہے. حکومت جہاد کا اعلان کرے ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مل کر سری نگر کو انڈین آرمی کا قبرستان بنائیں گے.
سراج الحق نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد انہوں نے کشمیر کے مسلے پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا قوم اب یو ٹرن کشمیر کے مسلے پر لینے نہیں دے گی تقریر کے بعد ہم حکومت کی طرف دیکھ رہے ہے آخر حکومت کا فیصلہ کیا ہے کشمیر کی اذادی کے لیے حکومت روڈ میپ کا اعلان کرے.

گلگت(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سکردو کے موقع پر عام تعطیل اور سکول کے بچوں سمیت سرکار ی ملازمین کو پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کرنے کی ہدایات سے واضح ہو گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے جو تھوڈی حیثیت تھی اسے بھی کھو چکی ہے اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ اب محض چند موسمی پرندوں آور ٹیکنوکریٹس کے زریعے ہی حکومت چلانی ہو گی سکردو جلسے سے علاقے کے عوام نے لا تعلقی کا اظہار کر کے پی ٹی آئی والوں کو ان کے اوقات یاد دلادیا ہے۔مقامی پارٹی رہنماء عوام کے سامنے ہاتھ جوڈ کر جلسے میں شرکت کی درخواست کر رہے ہیں سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیر سپاٹے کے لئے سکردو آ رہے ہیں انہیں عوام نے کوئی دعوت نہیں دی ہے اور نہ ہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم علاقے سے اگر مخلص ہے تو مودی کے مقبوضہ کشمیر کے متعلق اقدامات کے ردعمل میں گلگت بلتستان کو ملک کے 5 واں آئینی صوبے کا اعلان کریں ہم بھی مان جائیں گے۔ورنا جلسوں میں زبانی وعدوں اور اعلانات سے علاقے کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس پر علاقے عوام اگلے سال ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنا ووٹ دینگے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں سلیکٹیٹ وزیراعظم کو ووٹ دینے والے بھی اج رو رہے ہیں شنگریلا میں محکمہ خزانہ کی جانب سے سب آفس کے نام پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی شدید مزمت کرتے ہوئے سید مہدی شاہ نے کہا کہ سکردو شہر میں دفاتر ہونے کے باجود شنگریلا میں دفاتر کے تعمیر کے حوالے سے اقدامات قومی خزانے پر بوجھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں