317

جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کا وفد صوبائی امیر مولانا عطاءاللہ شہاب کی قیادت میں وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات

جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کا وفد صوبائی امیر مولانا عطاءاللہ شہاب کی قیادت میں وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات۔ ملاقات میں سینئر نائب امیر سابق پارلیمانی لیڈر حاجی رحمت خالق، نائب امیر مولانا عنایت اللہ میر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا نثار احمد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عابد اقبال بھی شامل تھے۔

وفد نےوزیر اعلی کو قائد جمعیت فخر پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کی طرف سے دی ہوئی آزادی مارچ اور اکیس تاریخ کو جے۔یو۔آئی کی طرف سے بلائی گئی

اے۔پی۔سی میں شرکت کی دعوت دی۔ جوکہ وزیر اعلی نےقبول کیا۔ اور مسلم لیگ کے صدر جناب میاں شہباز شریف صاحب نے قائد جمعیت کے ساتھ ملکر آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں