257

ڈی سی گلگت کی ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ضلع گلگت میں تر قیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر قسم کی اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوید احمد

گلگت(پ،ر) نوید احمد ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ضلع گلگت کے ترقیاتی سکمیوں کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اے سی گلگت اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، اے سی عملدآمد گلگت، ایکسین روڈ گلگت، ڈسٹر کٹ قانون گو گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ڈی سی گلگت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں تر قیاتی سکمیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر قسم کی اقدامات اٹھائیں جائیں گے اس حوالے سے ضلع گلگت کے تمام اداردں سے ڈیٹا منگویا گیا ہے۔

ٹوٹل سکمیوں 48 ہیں اس حوالے سے ایکسیئن روڈ نے روڈ کے حوالے سے ڈی سی گلگت کو بر یفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بسین میں 22 فٹ کا روڈ موجود تھا جو سیلاب کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر تباہ ہوا تھا اُس ایریا میں ایک اور روڈ 16فٹ کا بنایا گیا ہے سابقہ روڈ کی نشاندگی کی ضرورت ہے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے اے سی گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسین روڈ کی نشاندگی کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں اور اس کے علاوہ ضلع گلگت میں 48 سکمیوں کا کام بھی ابھی تک نہیں ہوا ہے اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اند ر تمام سکمیوں کی سائیڈسلیکشن کریں اور جو بھی مسائل ہیں اُن مسائل کو دور کر کے کام کا آغاز کرا کر رپورٹ پیش کر یں اس کے ساتھ ساتھ مین روڈ سے لنک روڈ کے بھی مسائل کا جائزہ لے کر روڈ کے کام کا آغاز ہونا چاہئے

اور چند لنک روڈ کا کام مکمل نہیں ہو ا ہے متعلقہ ٹھیکدار کو سختی کر کے زیر تعمیر روڈ کو مکمل کرائیں تاکہ عوام الناس کے لیے سہولیات فراہم کرنے انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں