273

ہنزہ، مسگر ویلی 47انچ اور 45انچ سائز کے دو ٹرافی ہنٹنگ کی گئی

جی ایچ کیو کے لیفٹینٹ عامر عباس، میجر نیئر عباس اور شیر عالم نے ہمالین آئی بیکس کے کامیابی سے شکار کئے

گلگت (جنرل رپورٹر)گزشتہ روز مورکشی مسگر ویلی میں ہمالین آئی بیکس کا دوٹرافی شکارہوا جوکہ 45″ انچ اور 47″انچ ریکارڈ کیا گیا۔ لیفٹینٹ جنرل عامر عباسی کیو ایم جی،جی ایچ کیو، میجر نائیر عباس اور شیر عالم ایڈیشنل سکریٹری منسٹری آف انڈسٹری اسلام آباد نے دو الگ الگ شکار کامیابی سے کیں۔ وخان وئلڈ لائف کنزرویشن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مذکورہ شکار کا بندوبست کیا۔مسگر ویلی جوکہ گلگت بلتستان کے آخری سرحدی گاؤں ہے اس کی سرحدیں ہمسایہ ملک چین اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ مسگر ویلی جنگلی حیات خصوصا ہمالین آئی بیکس، مارکوپولو شیپ اور برفانی چیتے کی آبادی کے لحاظ سے گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔اکرام محمد چیئرمین مسگر وئلڈ لائف کنزرویشن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مسگر نے پریس کو بتایا کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور غیر سرکاری تنظیم وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے تعاون سے مسگر ویلی میں گزشتہ5 سالوں سے کنزرویشن کا عمل جاری ہیں۔

اور عوام ٹرافی ہنٹنگ کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں۔ اُمید کی جاتی ہے کہ آنے والے وقتوں میں مسگر ویلی میں مذید ٹرافی ہنٹنگ ہوجائے گی اور اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور قدرتی وسائل خصوصا جنگلی حیات کے بے دریغ استعمال اور غیر قانونی شکار کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اُمید ہے کہ اس اسکیم کو کامیاب بنانے میں آئندہ بھی محکمہ وائلڈ لائف کنزرویشن کا تعاون حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں