283

جسٹس (ر) الطاف حسین کی علاقے کے حقوق کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

مرحوم نوجوان وکلاء کیلئے رول ماڈل ہیں،نگرل بالا روڈ کو مرحوم جسٹس (ر) الطاف حسین روڈ سے منسوب کرنے کا اعلان

گلگت (رھبر نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مرحوم جسٹس(ر) الطاف حسین نوجوان وکلاء کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ساری زندگی غیر متنازعہ رہے بحیثیت وکیل اور جج انکا کردار مثالی رہا۔ مرحوم جسٹس(ر) الطاف حسین جمہوریت پسند تھے رول آف لاء اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ گلگت بلتستان سےFCR کے خاتمے کیلئے آواز بلند کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگرل بالا روڈ کو مرحوم جسٹس (ر) الطاف حسین روڈ سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مرحوم کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے خدمات پر خراج تحسین کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مارشل لاء دور میں شہید امن شہید سیف الرحمن پر غداری، قبل اورMPO کے دفعات لگا کر گرفتار کیا سخت حالات کے باوجود مرحوم جسٹس (ر) الطاف حسین نے انتہائی جرات کے ساتھ بحیثیت وکیل شہید امن سیف الرحمن کا کیس ایک ماہ28دن روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سماعت میں شہید کا کیس لڑتے رہے اور تمام چھوٹے مقدمات سے با عزت بری کرانے میں کامیاب ہوئے۔ مرحوم(ر) الطاف حسین کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے نہیں رہا لیکن اپنے شعبے میں مخلص رہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جسٹس (ر) الطاف حسین کی وفات پر انکے گھر جاکر مرحوم کی بلند درجات کیلئے دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں