260

کرونا وائرس سے متعلق افواہوں کا بازار گرم) خود ساختہ انکشافات سے عوام پریشان

افواہوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے لگا، صوبائی حکومت نے وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات تو اٹھائے ہیں لیکن جی جی میں تاحال جراثیم کش اسپرے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے

گلگت (خصوصی رپورٹ) کرونا وائرس کو خوف نے دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر خودساختہ انکشافات اور افواہوں نے مخلوق خدا کو جیتے جی درگورکردیا ہے گلگت بلتستان میں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے حفظ ماتقدم کے تحت اقدامات جاری ہیں گلگت شہر میں دو ہسپتالوں میں آئی سو لیشن ہسپتال کادرجہ دیا گیا ہے محکمہ صحت نے اس حوالے سے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے اور تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھی آئی سولیشن وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں البتہ بعض اقدامات کی تاحال کمی نظر آرہی ہے۔ دنیا میں ہر ملک نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو اقدامات ضروری قرار دی ہیں اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی جانے والی گائیڈ لائنزکو روشنی میں شہروں قصبوں اور پبلک مقامات پر جراثیم کش اسپرے پر بھر پور رتوجہ دی جارہی ہے لیکن گلگت بلتستان حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے اس حوالے سے لازمی ہے کہ شہر کے ان مقامات بالخصوص ہسپتالوں،اسکولوں، مارکیٹوں اور نکاسی نالیوں اور گندگی کے مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے تا کہ جراثیموں کی افزائش اور پھیلاؤ کی تدارک ہوسکے اسکے علاوہ خلق خدا کو اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے صفائی اور حفظان صحت کے معیارات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا دچاہیئے کھانے پینے کے مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں اور عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے، کچھرہ پھینکنے سمیت دیگر منفی اقدامات کا سد باب ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال کی درستگی اور برائیوں سے بچنا بھی بحیثیت مسلمان مصیبتوں سے چھٹکاروں پانے کیلئے ایک اہم انسانی فریضہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں